BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 28 November, 2008, 10:50 GMT 15:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’کچھ عناصر کا تعلق پاکستان سے‘
 
 نریندر مودی
انہوں نے کہا مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ جو وعدہ آپ نے کیا وہ پورا کیجئے
ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھر جی نے کہا ہے کہ ممبئی پر حملے میں ملوث کچھ عناصر کا تعلق پاکستان سے ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہو ئے مسٹر مکھرجی نے کہا کہ شدت پسند کہاں سے آئے اور ان کی شناخت کیا ہے اس کے بارے میں واضح طور پراس وقت تک کچھ کہنا مشکل ہے جب تک تمام تفصیلات نہیں مل جاتیں’ لیکن جو ابتدائی ثبوت ملے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ اس واقعہ کا پاکستان کے کچھ عناصر سے تعلق ہے۔‘

انہوں نے کہا پاکستان کے سا بق صدر پرویز مشرف اور موجودہ صدر آصف علی زرداری نے یہ یقین دلایا تھا کہ کہ وہ کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین کو ہندوستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا’مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ جو وعدہ آپ نے کیا وہ پورا کیجئے۔‘

وزیر خارجہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے یہاں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرے ’جو درانداز ادھر سے آرہے ہیں ۔ ادھر تربیت اور اسلحہ وغیرہ حاصل کرنے کی جو سہولیات ان شدت پسندوں کو مل رہی ہیں وہ آپ تباہ کیجیئے ۔ جو لوگ یہ کر رہے ہیں انہیں گرفتار کیجیئے۔‘

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کے اس بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی جیسے بہیمانہ واقع پر سیاسی بیان بازی سے گریز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس میں سینکڑوں معصوم لوگ اس وقت پھنسے ہو ئے ہیں’اس معاملے پر سیاست مت کیجیئے ۔ یہ ایک اجتماعی معاملہ ہے ۔ ہمیں ایک مشترکہ دشمن کا سامنا ہے ۔ ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔‘

مسٹر قریشی ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

 
 
دِلی میں دھماکہ دِلّی میں دھماکے
دِلّی میں دھماکوں کی تصاویر
 
 
دھماکے کےبعد کی تصویر دلی ڈائری
دھماکوں سے نمٹنے میں خفیہ ادارے بے بس
 
 
اخبارات احمد آباد دھماکے
سلسلہ وار دھماکوں پر انڈین اخباروں کی رائے
 
 
 بنگلور دھماکے بنگلور دھماکے
دھماکوں کا مقصد شہر میں دہشت پھیلانا تھا
 
 
ہندوستانی طیارے دِلّی ڈائری
سی بی آئی پر نکتہ چینی، امریکہ میں فضائی مشق
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد