BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 March, 2008, 03:27 GMT 08:27 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
جوہری معاہدہ: ’وقت بہت کم ہے‘
 
وفد کے ارکان،
ہندوستان میں بائیں بازو کی جماعتیں امریکہ کے ساتھ اس معاہدے کے خلاف ہیں
امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوب وسطی ایشیا رچرڈ باؤچر نے انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا ہے تو اسے جلدی کرنی ہو گی۔

رچرڈ باؤچر نےانڈیا کے دورے کے دوران کہا کہ نومبر میں امریکہ میں اقتدار میں تبدیلی آنی والی ہے اور اگر انڈیا نےجلد جوہری معاہدہ کی تکمیل نہ کی تو یہ معاہدہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔

بھارت کی بائیں محاذ کی جماعتوں جو موجودہ حکومت کا حصہ ہیں، انڈیا اور امریکہ کےدرمیان جوہری معاہدے کی مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کر کے امریکہ کے دباؤ میں آ جائے گا اور اس کی خارجہ پالیسی آزاد نہیں رہ سکے گی۔

رچرڈ باؤچر نے کہا کہ وقت بہت کم ہے کیونکہ نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل پارلیمان کے سامنے بہت سے ایجنڈے ہیں۔ اور اگر جولائی تک اس معاہدے کو حتمی شکل نہيں دی جاتی تو اس کے بعد کانگریس سے معاہدے کی منظوری بہت مشکل ہوگی۔

اس سے پہلے امریکی سینٹروں نے بھی بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر بھارت نے جولائی سے قبل معاہدہ حتمی شکل میں گانگریس کے پاس نہ پہنچا تو کانگریس کو یہ معاہدہ منظور میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کانگریس اس معاہدے کو صدارتی انتخابات سے قبل منظوری نہیں دیتی تو آئندہ بننے والے صدر کے لیے بھی اس معاہدے کو منظور کرنا مشکل ہوگا اس لیے’اگر ہندوستان معاہدے کا خواہاں ہے تو اسے جلد ہی قدم اٹھانا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ اس متنازعہ جوہری تعاون کے معاہدے کے تحت ہندوستان کو جوہری عدم توسیع کے عالمی معاہدے پر دستخط کیے بغیر امریکہ کے جوہری توانائی کے وسائل اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
جوہری معاہدے پر مذاکرات
13 January, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد