BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 March, 2007, 19:48 GMT 00:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
زیرِ تعمیر عمارت منہدم، چار ہلاک
 

 
 
فائل فوٹو
امدادی ٹیموں کو شبہ ہے کہ ملبے کے نیچے مزید لاشیں ہو سکتی ہیں
بھارت کے تجارتی شہر ممبئی کے مضافاتی علاقہ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کنٹرول کے مطابق اس حادثہ میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تین شدید زخمی مزدوروں کو شہر کے بھگوتی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

فائر کنٹرول کے مطابق ممبئی کے مضافاتی گورے گاؤں نامی علاقے میں دو منزلہ بنگلہ کا تعمیراتی کام چل رہا تھا۔ شام کے سات بجے کے قریب اچانک اس عمارت کا ایک حصہ ریت کی طرح ڈھیر ہو گیا۔

فائر کنٹرول کا کہنا ہے کہ ملبے سے انہوں نے چار مزدوروں کی لاشوں کو نکالا ہے جبکہ تین زخمی مزدوروں کو بھگوتی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو اس ملبہ میں مزید مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہو گا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد