BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 January, 2007, 13:08 GMT 18:08 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نوائیڈا سے مزید ڈھانچے’برآمد‘
 
نوئیڈا  کا گھر
سی بی آئی اس پہلو کی بھی جانچ کرےگی کہ کہیں یہ انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کا معاملہ تو نہیں ہے
دلی کے نواحی شہر نوئیڈا کے نٹھاری گاؤں میں بچوں اور عورتوں کے اغوا اور قتل معاملے میں تین مزید انسانی ڈھانچے ملنے کی خبریں ہیں۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق مزید ڈھانچے سی بی آئی یعنی مرکزی تفتیشی بیورو نے’برآمد‘ کیے ہیں۔

خبروں کے مطابق سی بی آئی نے اہم ملزم مونیندر سنگھ پندھیر کے بنگلے کے عقب میں واقع نالے کی ہفتے کے روز تلاشی کی جہاں سے انہیں تین کھوپڑیاں ملی ہیں۔

اس معاملے میں اب تک کل بیس افراد کے ہڈیوں کے ڈھانچے بر آمد کیے جاچکے ہیں۔

سی بی آئی کے ترجمان جی موہنتی نے اس کے متعلق کوئی بھی بیان دینے سے منع کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انکی طرف سے کسی بھی نیوز ایجنسی کو اسطرح کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

انھوں نےاس خبر کا نہ تو انکار کیا اور نہ ہی اسے تسلیم کیا ہے۔

ایجینسیز کے مطابق سی بی آئی ٹیم کو نالے میں آج کھوپڑیوں کے ساتھ ساتھ کئی دوسری ہڈیاں بھی ملی ہیں۔ تلاشی کے دوران سی بی آئی ٹیم کو کچھ کپڑے اور چپلیں بھی حاصل ہوئی ہیں جو ممکنہ طور پر لواحقین کے ہو سکتے ہیں۔

گزشتہ روز سی بی آئی اور فورنزک محکمہ کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور پر معاملے کی تفتیش کے لیے ملزم مونیندر سنگھ پندھیر کے بنگلے کا معائنہ کیا تھا۔

ملزم کے بنگلے کا معائنہ جنسی استحصال اور قتل کے بارے میں سراغ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پندھیرکا بنگلہ دِلّی کے نواحی شہر نوئیڈا کے سیکٹر اکتیس میں واقع ہے۔

سی بی آئی اس پہلو کا بھی جائزہ لے گی کہ قتل کے اس واقعے کے پیچھے کہیں انسانی اعضاء کے خرید فروخت کا معاملہ تو نہیں ہے۔

نٹھاری گاؤں میں گزشتہ دو برس کے درمیان تیس سے زائد بچوں کی گمشدگی کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کی گی تھی۔

پولیس پر الزام ہے کہ اس نے اتنی تعداد میں گمشدگیوں کی شکایت کے باوجود کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد علاقے کے کئی سینئر پولیس افسرروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد