BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 15 December, 2006, 17:24 GMT 22:24 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پولیس افسر کو سزائے موت
 
پولیس لوگو
دلی پولیس پرحقوق انسانی کی پامالیوں کے الزامات لگتے رہتے ہیں
ہندوستان میں عدالت نے پولیس حراست میں ایک شخص کی موت ہونے کے جرم میں ایک سینئر افسر کو موت کی سزا سنائی ہے۔

دلی پولیس کے سابق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آر پی تیاگی کو پولیس تحویل میں ایک شخص کو مار مار کر ہلاک کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔

یہ واقعہ بیس برس قبل کا ہے ۔ مہندر کمار نامی ایک شخص کو پولیس حراست میں تیاگی نے اتنا مارا تھا کہ بعد میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

عدالت نے تیاگي پر پچاس ہزار ورپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور انکی معافی کی وہ عرضی بھی مسترد کردی جس میں انہوں نے اپنی دراز عمری اور بیماری کا عذر پیش کیا تھا۔

اسی معاملے میں دو دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی ایک اور تین برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کے پی سنگھ اور تیج سنگھ اس جرم کے مرتکب پاۓ گئے کہ انہوں نے اپنے افسر کو بچانے کے لیے ثبوت مٹانے کی کوشش کی تھی۔

اگست انیس سو ستاسی میں مہندر کمار کا ایک پولیس کانسٹبل سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس جرم میں پولیس انہیں گرفتار کرکے تھانے لائی اور اس قدر پٹائی کی کہ انہیں ہسپتال لے جانا پڑا جہاں انکی موت ہوگئی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد