BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 October, 2006, 10:33 GMT 15:33 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کسانوں کا احتجاج، کرفیو
 

 
 
ضلع شری گنگانگر
کسانوں کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر حکام نے کرفیو نافذ کر دیا ہے
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ضلع شری گنگانگر کے دو شہروں میں کسانوں کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر حکام نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ضلع شری گنگا نگر کے گھڈسانا اور راولہ شہروں ميں گزشتہ ایک مہینے کے دوران تیسری مرتبہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’ کسان اپنے ایک ساتھی کی موت کے بعد اب اسکے جنازے کو احتجاج کے طور پر سڑک پر لانا چاہتے ہیں۔'

دس دن قبل پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ میں یہ شحص بری طرح زخمی ہو گیا تھا اور بدھ کو اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اس شحص کی آخری رسومات ادا نہیں کریں گے جب تک حکام اس کے لواحقین کے لئے معاوضہ کا اعلان نہیں کر دیتے ہیں۔

شری گنگا نگر ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے احتجاجی مظاہرے پر اس لئے پابندی عائد کر دی ہے کہ اس سے ماحول مزید کشیدہ ہو سکتا تھا۔

 ان کسانوں کا مطالبہ ہے کہ فی الوقت حکومت انہیں آٹھ ہزار دوسو کیوسک پانی فراہم کر رہی ہے جو انکی ضرورت سے اٹھاون فیصد کم ہے
 

شری گنگا نگر کے علاوہ ریاست کے ہنومان گڑھ اور بیکانیر اضلاع میں کاشتکار گزشتہ دو برس سے اپنی فصلوں کو کم پانی ملنے کے باعث احتجاج کر رہے ہیں۔ ان علاقوں میں تقریبا آٹھ لاکھ کسان پانی کی کمی سے متاثر ہیں۔ ان کسانوں کا مطالبہ ہے کہ فی الوقت حکومت انہیں آٹھ ہزار دوسو کیوسک پانی فراہم کر رہی ہے جو انکی ضرورت سے اٹھاون فیصد کم ہے ۔

کسان ان علاقوں میں گزشتہ دو برس سے احتجاج کر رہے ہیں اور حال ہی میں اس احتجاج نے تشدد کا روپ اختیار کر لیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد