BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 June, 2006, 05:45 GMT 10:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خواتین پر پابندی نہیں: اجمیر درگاہ
 

 
 
خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کا ایک منظر
اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کی منتظمہ کمیٹی اور خدام نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ مزار کے احاطے میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تجویز ضرور پیش کی گئی تھی۔

خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر خدام کی انجمن کے سیکرٹری سرور چشتی نے بی بی سی کو بتایا کہ بعض خدام کی طرف سے یہ تجاویز آئی ہیں کہ جمعہ کے روز زیادہ لوگوں کے سبب ’احاطہ نوری‘ بھی نمازیوں سے بھر جاتا ہے جہاں خاص طور پر خواتین عبادت کرتی ہیں اس لیے اس خاص دن پر عورتوں کے لیے علیحدہ انتظام کردیا جائے تاکہ مرد و خواتین خلط ملط نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ صرف تجویز ہے اور اس پر ابھی کوئی فیصلہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔‘

خدام انجمن کا کہنا ہے کہ بھیڑ کے سبب خواتین کے لیے صرف علیحدہ انتظام کرنے کی بات کہی گئی ہے اور وہ بھی صرف جمعہ کے روز۔ ’پابندی کی بات پوری طرح بے بنیاد ہے۔‘ ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں شائع ہورہی تھیں کہ خواتین پر پابندی عائد کردی جائےگی۔

سرور چشتی کا کہنا تھا کہ مزار کے احاطے میں داخلے یا مزار کی زیارت کے لیے خواتین پر پابندی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔’بعض لوگوں نے محض تنازع کھڑا کرنے کے لیے اس طرح کی حرکت کی ہے اور میڈیا نے بھی اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔‘

سرور چشتی کا کہنا تھا کہ کئی بارخاص مواقع پر مستورات کے لیے علیحدہ انتظام کیا جاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز یہ نہیں کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک برتاجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معین الدین چشتی کے مزار پر بلا لحاظ جنس اور مذہب و ملت سبھی کو زیارت کی آزادی ہے اور وہ باقی رہے گی۔

 
 
اسی بارے میں
اجمیر میں شبیہ ؟
01.04.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد