BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 14 April, 2006, 11:31 GMT 16:31 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کشمیر میں پانچ افراد ہلاک
 
کشمیر
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے بتایا ہے کہ مشتبہ شدت پسندوں کے ایک حملے میں کم سے کم چار شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ’حملہ آور‘ ہلاک ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں سترہ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک لڑکی سمیت دو شہری اس وقت ہلاک ہوئے جب شدت پسندوں نے ڈل جھیل کے قریب پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کر دیا۔ ایک شہری اس وقت ہلاک ہوا جب پولیس نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی۔

دوسرا حملہ نیم فوجی دستوں کو لے جانے والے ایک ٹرک پر ہوا جس میں پر دستی بم پھینکے گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں ایک عورت سمیت دو شہری ہلاک اور دو فوجیوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق شہر میں اس کے علاوہ بھی دستی بموں سے حملے کیے گئے جن میں کچھ لوگ زخمی ہوئے۔

سرینگر میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ یہ سب حملے ایک گھنٹے کے دوران ہوئے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ سترہ سال میں علیحدگی پسند مزاحمت کے دوران ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد