BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 03 March, 2006, 09:51 GMT 14:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
انڈیا،امریکہ کی جوہری شراکت
 
امریکی صدر جارج بش بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے ہمراہ
امریکی صدر جارج بش بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے ہمراہ
دورۂ انڈیا کے اختتامی دن امریکی صدر جارج بش انڈیا اور امریکہ کے درمیان نئی ’سٹریٹجک پارٹنر شپ‘ پر اپنا نقطۂ نظر بیان کرنے والے ہیں۔

دہلی میں اپنی تقریر کے دوران امریکی صدر ان اقدار کا ذکر کریں گے جو کہ دونوں ممالک کے اتحاد کا باعث ہیں۔

امریکہ اور انڈیانے جمعرات کو ایٹمی تعاون سے متعلق ایک متنازعہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد انڈیا کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے باوجود امریکی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

صدر بش بھارت کے دورے کے بعد جمعہ کی شام کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں مذاکرات کا بنیادی موضوع ’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ ہوگا۔

دریں اثناء عالمی ایٹمی ایجنسی نے امریکہ اور انڈیا کے دمریان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ادارے کے سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ’ یہ معاہدہ جوہری عدم پھیلاؤ، جوہری دہشتگردی سے مقابلے اور جوہری تحفظ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا‘۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو توانائی کے شعبے میں انڈیا کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

تاہم امریکی کانگرس کے کچھ اراکین نے اس معاہدے پر خدشات کا اظہار کیا ہے جس کے تحت امریکہ نے انڈیا سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے۔

ان اراکین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکی سینیٹر ایڈ مارکی کا کہنا ہے کہ ’ یہ ایک تاریخی جوہری ناکامی ہے جس میں امریکہ کی حفاظت پر سودے بازی ہوئی ہے‘۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد