BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شمالی بھارت میں زلزلے کے جھٹکے
 

 
 
 زلزلہ
زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر اے کے شکلا کے مطابق زلزلہ دوپہر بارہ بج کر انتالیس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز دلی سے دو سو بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ریاست اترآنچل میں چمولی کا علاقہ تھا۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’یہ ایک اتفاق ہی ہے ان دنوں انڈین پلیٹ میں ہونے والی ہلچل کے سبب ہندوستان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مسلسل زلزلے آ رہے ہیں خواہ وہ سونامی ہو، پاکستان کا زلزلہ ہو یا پھر دو دن قبل افغانستان کے ہندو کش علاقے میں آیا زلزلہ ہو‘۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دلی کے علاوہ چندی گڑھ ، گانگڑا وادی اور جوشی مٹھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ تاہم ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد