BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 16 September, 2005, 06:51 GMT 11:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بہار: آتشبازی نے بتیس جانیں لے لیں
 
آتشبازی کے گودام کے پاس باقاعدہ لائسنس موجود تھا
حکام کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست بہار میں آتشبازی کے ایک بہت بڑے گودام میں دھماکے سے بتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت پٹنہ کے قریب پیش آیا اور اس میں بیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے اور امدادی کارکن ملبے میں سے مزید لاشیں نکال رہے ہیں۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے گودام کی دو منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی ضلعی مجسٹریٹ بی راجندرا نے بی بی سی کو بتایا کہ پٹنہ سے تیس کلومیٹر دور خسرو پور میں واقع آتشبازی کے گودام کے پاس باقاعدہ لائسنس موجود تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ گودام کے مالک کے مقررہ حد سے زیادہ آتشگیر مادہ گودام میں رکھا ہوا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد