صلاح الدین بی بی سی اردو ڈاٹ کام دلی |  |
 |  گرفتار شدہ افراد سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے |
بھارت میں گجرات کےسرحدی علاقے سے سکیورٹی اہلکاروں نے چودہ پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ بارڈر سکیورٹی فورسز یعنی بی ایس ایف کےایک افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد بلا اجازت بھارتی علاقے میں پائےگئے ہیں اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کےمطابق ایک بی ایس ایف افسر نے بتایا کہ ’گجرات کے سرحدی سر کریک علاقے میں چودہ پاکستانی ماہی گيروں کو ان کی دوکشتیوں سمیت حراست میں لیا گيا ہے‘۔ مذکورہ افسر کےمطابق گرفتار شدہ افراد سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔ اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ بغیر اجازت یہ لوگ کیسے اور کیوں کر بھارتی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔
|