BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 July, 2005, 10:11 GMT 15:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آئل رگ حادثہ، 10ہلاک،20 لاپتہ
 
آئل ِرگ
حادثے میں پلیٹ فارم مکمل طور پر تباہ ہو گیا
بھارت کی حکومت نے بحیرہ عرب میں واقع بھارتی آئل پلیٹ فارم میں آگ لگنے سے دس لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بھارت کے وزیر پیٹرولیم منی شنکرائیرنے بتایا ہے کہ جہاز پر پھنسے ہوئے تقریباً چار سو لوگوں کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔اس آتشزدگی میں دس لوگ ہلاک ہو گئے ہیں اور بیس ابھی تک لاپتہ ہیں۔

منی شنکر ائیر کا کہنا تھا ’ آگ بڑے پیمانے پر لگی اور یہ آئل رِگ (تیل نکالنے کا پلیٹ فارم) مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے‘۔

آگ مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر تیس منٹ پر شروع ہوئی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آگ ایک موبائل پلیٹ فارم کے ساکن پلیٹ فارم سے ٹکرانے سے لگی۔

بمبئی ہائی فیلڈ میں واقع یہ آئل پلیٹ فارم حکومتی آئل کمپنی ’او این جی سی‘ کی ملکیت ہے اور یہاں سے روزانہ دو لاکھ ساٹھ ہزار بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔ بمبئی ہائی فیلڈ بھارت کا سب سے بڑا آئل فیلڈ ہے اور ملکی پیداوار کے نصف کے برابر خام تیل یہیں سے نکلتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد