BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 July, 2005, 13:41 GMT 18:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پاکستانی وفد کی کشمیر آمد
 

 
 
پاکستانی وفد بگلیہار ڈیم پر اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرےگا
دریائے چناب پر متنازعہ بگلیہار ڈیم کے معائنہ کے لیے ایک پانچ رکنی پاکستانی وفد بھارت کے زیرانتظام کشمیر پہنچا ہے۔ تین روز کے اپنے دورے میں یہ وفد ڈیم کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لےگا اور پھر اپنی رپورٹ پاکستانی حکومت کو پیش کرےگا۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کی حکومت نے پروجیکٹ پر کام کرنے والےافسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پاکستان کے ماہرین کو بگلیہار ڈیم کے ہر شعبے کی مکمل معلومات فراہم کریں۔

اس موقع پر پرجیکٹ کے چیف انجینئر بی ایل گارو نے کہا کہ اس دورے کا اہم مقصد یہ ہے کہ پاکستان اپنے شکوک و شبہات دور کرسکے۔

گارو نے کہا کہ ’ہم معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں۔ ہم اس بات سے خوش ہیں کہ پاکستانی وفد اپنے دورے پر خود ڈیم کی تعمیر دیکھ سکےگا اور شکوک و شبہات دورکرسکےگا‘

پاکستانی وفد پیر سے ڈیم کے معائنے کا آغاز کرے گا۔ وفد کی قیادت انڈس واٹرٹریٹی کے کمشنر سید جماعت علی کر رہے ہیں۔

لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شاید پاکستانی وفد کا یہ دورہ زیادہ مفید ثابت نہ ہو۔

ڈیم کے ایک انجینئر کا کہنا تھا کہ چونکہ دریائے چناب میں سیلاب کے سبب ڈیم کو کافی نقصان پہنچا ہےاور پانی اب بھی ڈیم کے اوپر سے بہہ رہا ہے۔ اس لیے پاکستانی ماہرین کو پوری طرح سے اسکی تفتیش کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وفد ریاست اتر پردیش میں ’رورکی‘ یونیورسٹی
کا بھی دورہ کرےگا جہاں بگلیہار پروجیکٹ کا خاکہ تیار کیا گيا تھا۔

وفد ڈیم کےماڈل اور اور اسکی جگہ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد پاکستانی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرےگا۔

اس پروجیکٹ پرفریقین کے درمیان اختلافات ہیں اور ثالثی کےلیے ورلڈ بینک سے مدد لی جارہی ہے۔ پاکستانی حکومت اس وفدکی رپورٹ کی بنیاد پر ورلڈ بینک کے سامنے اپنے مؤقف پیش کرے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد