BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 July, 2005, 11:17 GMT 16:17 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’بھارت کے مفاد کا سودا نہیں کروں گا‘
 
منموہن سنگھ
من موہن سنگھ پر سونیا گاندھی کے زیر اثر ہونے کا بھی الزام ہے
بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنے خلاف اس تنقید کو سختی سے رد کر دیا ہے کہ وہ غیر وابسط ملکوں کی تنظیم کے اصولوں پر امریکہ سے سودی بازی کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نےامریکہ کے تین روزہ دورے پر جاتے ہوئے اپنے جہاز پر اخبار نویسوں کو کہا کہ وہ اپنی زندگی کی آخر سانس تک بھارت کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

امریکہ کے تین روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ صدر بش سے ملاقات کے علاوہ بش انتظامیہ کے متعدد اعلی اہلکاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران بھارت امریکہ سے جوہری ٹیکنالوجی میں اشتراک کے بارے میں ایک معاہدے کرنے کا بھی خواہاں ہے۔ اپنے دورے کے دوران من موہن سنگھ امریکی کانگرس کے مشترکہ سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارت کی خبررساں ادارے ’اے این آئی‘ کے مطابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ ’بھارت قابل فروخت نہیں ہے۔‘

من موہن سنگھ کے سیاسی مخالف ان پر غیر وابسطہ ملکوں کی تحریک کے اصولوں پر سودہ بازی کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی اور ان کی جماعت کی توہین کے مترادف ہے۔

اس دورے میں بھارت سکیورٹی کونسل میں رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوششوں کو بھی آگے بڑہائے گا

انہوں نے کہا کہ کانگرس نے تحریک آزادی کے دوران اور آزادی کے بعد بہت سے عظیم رہنماوں کو جنم دیا اور ان رہنماوں نے ملک کی عزت اور وقار کے لیے اپنی جانیں تک قربان کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ ایک ایسی جماعت کا وزیر اعظم دانستہ یا نا دانستہ طور پر بھارت کے مفادات کا سودا کر دے گا انتہائی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت پسندی کا دورہ ہے اور ہمیں اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ امریکہ اس وقت دنیا کا سب سے طاقت ور ملک ہے جس کا اثرورسوخ بین الاقوامی سطح کے ہر معاملے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر شعبے میں امریکہ اور بھارت کے مفادات ایک جیسے ہوں لیکن پھر بھی ہم الگ تھلگ رہ کر ترقی نہیں کر سکتے۔

من موہن سنگھ نے کہا کہ انہوں مشترکہ مفادات کا تعین کرنا ہو گا۔

من موہن کے ایجنڈے پر سکیورٹی کونسل میں بھارت کے لیے مستقل رکنیت حاصل کرنے کی مہم کو آگے بڑھانے بھی شامل ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد