BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 July, 2005, 16:50 GMT 21:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سیلاب: ٹرینوں کی آمدورفت معطل
 
سکندرآباد میں سیلاب کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے
بھارت کےجنوب وسطی ریلوے کے سکندر آباد ریلوے سٹیشن سے سات ایکسپریس اور شہر کے اندر چلنے والی پانچ ٹرینوں کی آمد ورفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔

وارنگل اورنشکل اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے ٹرینوں کی پٹریاں ا کھڑگئی تھیں جس کے بعد ان علاقوں میں ٹرینوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے۔

گوڈورانی ایکسپریس ہفتے کی رات بکھیا نامی ایک شخص کی نشاندہی پرایک خوفناک حادثے سےبال بال بچ گئی۔

اس شخص نے ریل کو اس جگہ سے چند میٹر دور رکوا لیا جہاں سے صرف دوسو میٹر کے فاصلے پر ریل کی پٹریاں ا کھڑگئی تھیں۔

تیز بارش کے باوجود بکھیامعمول کے مطابق پٹریوں کےمعائنے پر تھا۔

جنوب وسطی ریلوے کےجنرل منیجر ڈی این ماتھور نے بکھیا کی فرض شناسی پراس کے لیے پانچ ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد