BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 May, 2005, 02:31 GMT 07:31 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں‘
 
لالو پرساد یادو نے کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے
ہندوستان کے وزیر ریلوے لالُو پرساد یادو نے الیکشن کمشن کے دو اعلیٰ اہلکاروں سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر ریلوے نے الزام لگایا ہے کہ ان اعلیٰ افسروں نے گزشتہ سال انہیں پارلیمانی انتخابات میں ایک نشست سے ہرانے کی سازش کی تھی۔

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے انہوں نے دو الیکشن کمشنروں کی طرف سے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا۔

لالو پرساد یادو نے پارلیمان کی دو نسشتوں سے انتخاب لڑا تھا اور الیکشن کمشن نے چھاپڑا کی نشست سے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا تھا۔

لالو پرساد یادو کے مخالف امیدوار راجیو پرتاب رُوڈی کی طرف سے وسیع پیمانے پر دھاندلی کی شکایات کے بعد الیکشن کمشن نے چھاپڑا کے حلقے میں دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیاتھا۔

مسٹر لالو پرساد یادو کا یہ بیان مرکزی حکومت کے ایک اعلیٰ افسر ایل وی سپتھا رِشی کی طرف سے حکومت کو لکھے گئے ایک خط کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ دو الیکشن کمشنروں نے چھاپڑا کے انتخاب کو بی جے پی کی حکومت کے دباؤ کے زیر اثر کالعدم قرار دیا تھا۔

اس وقت مسٹر ایل وی سپتھا رِشی ایک انتخابی مبصر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

بھارتی الیکشن کمشن نے ابھی تک لالو پرساد یادو کی طرف سے لگائے گئے الزام پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان الزامات کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمشن کا اجلاس جلد ہی بلایا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد