BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 18 April, 2005, 06:28 GMT 11:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مذاکرات جاری رہیں گے: مشترکہ اعلان
 
بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ اور پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں امن مذاکرات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ مشترکہ اعلامیہ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پڑھ کر سنایا۔

اس مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک جن نکات پر متفق ہوئے ہیں ان میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ تجارتی کمیٹی کا قیام، جنوری 2006 تک بھارتی ریاست راجھستان اور پاکستانی صوبہ سندھ کے درمیان ریل رابطہ، کشمیر بس سروس میں شامل بسوں میں اضافہ، اس برس کے اواخر تک ممبئی اور کراچی میں قونصل خانوں کے بحالی اور امرتسر اور لاہور کے بیچ ایک نئی بس سروس کا آغاز شامل ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق صدر مشرف نے بھارت کے ساتھ اپنی بات چیت کو کامیاب قرار دیا تاہم انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تصفیے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد