BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 11 April, 2005, 03:26 GMT 08:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بھارت چین سرحدی تنازع حل ہونے کا امکان
 
بھارت اور چین کے وزراء اعظم کے مابین پیر کو دلی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعہ حل کرنے کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط ہونے کے قوی امکان ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار داس گپتا نے بھارتی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نوتیج سرنا کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع حل کرنے کے بارے میں معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔

چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ بھارت کے اپنے دورے کے دوران آج بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں ہمالیہ کی سرحد پر تنازعہ پر مذاکرات کے علاو باہمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دونوں وزراء اعظم بھارت اور چین کے درمیان آزاد تجارت کے امکان پر بھی غور کریں گے۔

چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ نے اتوار کو بنگلور سے اپنے بھارت کے دورے کا آغاز کیا تھا۔ بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز، بنگلور کے دورے کے دوران چینی وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان کمپیوٹر کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا اگر کمپیوٹر کے شعبے میں دونوں ملک تعاون کریں تو وہ پوری دنیا پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں۔

ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں سرحد کے تنازعہ پر دونوں ملکوں کے درمیان انیس سو باسٹھ میں جنگ بھی ہو چکی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد