BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 28 March, 2005, 07:51 GMT 12:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کشمیر: دو فوجی ہلاک آٹھ زخمی
 
 کشمیر
یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مشتبہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورسز کے ان فوجی جوانوں پر ضلع راجوڑی کے پہاڑی علاقے میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھے۔

پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ فوجی دستے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک چھوٹے سے پہاڑی گاؤں کے نزدیک گشت کر رہا تھا۔‘

بھارتی سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے تاہم اس سلسے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

کشمیر میں اب تک تشدد کے واقعات میں 40000 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں تاہم گزشتہ برس سے امن کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ آئندہ ہفتے سے پاکستان اور بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے درمیان بس سروس کا آغاز ہونے والا ہے۔ یہ بس سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان چلے گی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد