BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 February, 2005, 12:21 GMT 17:21 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سرینگر: حملے میں 7 افراد ہلاک
 
بھارتی فوج نے عمارت کا محاصرہ کر لیا تھا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر میں واقع انتظامیہ کے صدر دفاتر پر شدت پسندوں کے حملے میں دو شدت پسندوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری بیان کے مطابق کمپلیکس میں پھنسے ملازمین کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران تین پولیس اہلکار اور دو عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔

جس وقت یہ حملہ کیا گیا تھا اس وقت عمارت کے اندر سری نگر کے ڈپٹی کمیشنر، پولیس اور بارڈر سکیورٹی فورس کے ڈی آئی جی اجلاس میں مصروف تھے۔

حملہ آوروں نے عمارت میں گرینیڈ داغے اور گولیاں چلائیں۔ تاہم افسران بحفاظت عمارت سے نکل آئے۔

شدت پسند تنظیم المنصورین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد