BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 February, 2005, 02:41 GMT 07:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پرسنل لاءکے مسئلے پراختلافات
 

 
 
انڈیا کی مسلمان آبادی میں تبدیلی کی ایک لہر پیدا ہورہی ہے۔
ہندوستان کی مسلمان آبادی کو، جو انڈونیشیا کے بعد دنیا میں تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے، اہم سماجی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

حال ہی میں ہندوستان کے شیعہ مسلمان ملک میں اس کمیونٹی کے سب سے طاقتور ادارے یعنی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے علیحدہ ہوگئے اور خواتین کا ایک گروپ بھی اپنے لئے زیادہ نمائندگی کی خواہش لئے کوشاں ہے۔

انڈیا کے آئین کے مطابق مسلمانوں کو شادی بیاہ، طلاق، جائیداد وغیرہ کے معاملات میں علیحدہ قوانین سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے اور بورڈ کے ایک رکن خالد رشید کے مطابق اسِ بورڈ کا کام مسلمانوں کے مختلف فرقوں کو اسلامی قوانین کے تحت متحد رکھنا ہے۔

لیکن اب انڈیا کے شیعہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ 1972 میں قائم کئے گئے اس بورڈ میں انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انڈیا میں تقریباً ساڑھے چودہ کروڑ مسلمانوں میں سے دو کروڑ شیعہ ہیں۔

خواتین کے ایک گروپ نے بھی علیحدہ پرسنل لاء بورڈ بنا لیا ہے۔

علیحدہ ہونے والے آل انڈیا شیعہ مسلم لاء بورڈ کے صدر مولانا محمد اطہر کا کہنا ہے کہ چونکہ مسلم لاء بورڈ نے شیعہ مسلمانوں کے مفاد کا خیال نہیں رکھا لہٰذا ان کے لئے الگ ہوجانا بہتر تھا۔ علیحدہ ہونے والے شیعہ بورڈ کو لکھنؤ کے شاہی خاندان کی حمایت بھی حاصل ہے۔

شعیہ مسلمانوں کا الگ پرسنل لاء بورڈ بنانا ایک طرح سے تبدیلی کی اُس لہر کا حصہ جو انڈیا کی مسلمان آبادی میں چل نکلی ہے۔

فروری کے اوائل میں مسلمان خواتین نے بھی بورڈ پر یہ الزام لگاتے ہوئے آل انڈیا خواتین مسلم پرسنل لاء بورڈ کا قیام کیا کہ خواتین کے حقوق کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

اس پیش رفت پر مسلم لاء بورڈ کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا اور انہوں نے اسے ایک مذاق قرار دیا۔

لیکن علیحدہ ہونے والے یہ دونوں گروپ عام لوگوں کی کتنی حمایت حاصل کرسکتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد