BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 08:13 GMT 13:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بھگدڑ کی تحقیقات کا حکم
 
مہاراشٹرکے ستارا کے علاقے میں مندھار دیوی مندر میں منگل کے روز بھگدڑ سے تقریبا تین سو افراد کی ہلاکت کے بعد ریاستی حکومت نے واقعے ایک جج سے تفتیش کرانے کے احکامات دیے ہیں۔

علاقے کے ایک پولیس اہل کار چندر کانت کمبھار نے بی بی سی کو بتایا کہ مندر بدھ کے روز ہی کھول دیا گیا تھا۔ لیکن چونکہ انتظامیہ جان ومال کے نقصان کی فہرست تیار کرنے میں میں مصروف تھی اس لیے نقل و حرکت محدود رکھی گئی تھی۔ کمبھار کا کہنا ہے کہ پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اسی دوران ریاست کے وزیراعلی ولاس راؤ دیش مکھ نے کہا ہے کہ بھگدڑ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیۓ ایک سبکدوش جج کا تقرر کیا جائے گا جو اس پورے معاملے کی تحقیق کریگا۔

ستارا کے وائی تعلقہ میں ہر سال ہونے و الی ’ کالو بائی جاترا‘ کی تقریب گزشتہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری تھیں۔ لیکن منگل کو روایت کے مطابق پوجا کے لیے بہت مقدس دن تھا جس کے سبب ہزاروں عقیدت مند وہاں جمع تھے۔ آگ لگنے کی خبر سے وہاں بھگدڑ مچ گئی تھی جس میں تقریبا تین سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس حادثے میں مرنے والے زیادہ تر بچے اور خواتین تھے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد