BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 06 December, 2004, 02:02 GMT 07:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مسلمانوں سے ہڑتال کی اپیل
 
بابری مسجد
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں اسلامی تنظیموں نے بابری مسجد کے انہدام کی بارھویں سالگرہ پر پیر کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

ایودھیا میں سولہویں صدی میں بنائی گئی بابری مسجد کو بارہ سال قبل ہندو انتہا پسندوں نے یہ کہہ کر گرا دیا تھا کہ وہ بھگوان رام کی جائے پیدائش پر بنائی گئی تھی اور وہاں مندر تعمیر ہونا چاہیے۔

ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ پیر کو شہر میں کسی عوامی جلسے یا مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گزشتہ سال حیدر آباد میں فسادات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حیدرآباد سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پولیس کمشنر نے مقامی مسلم تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور امن و امان قائم رکھنے میں ان کی مدد طلب کی ہے۔

ایک رہنما صلاح الدین اویسی نے کہا کہ عوامی اجتماعات پر پابندی لوگوں کے جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد