BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 October, 2004, 03:36 GMT 08:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’بھارتی سائنسدانوں پر پابندی غلط ہے‘
 
انڈیا کے سائنسدانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایران کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے گر بتائے
انڈیا کی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ دو ہندوستانی نیوکلیئر سائنسدانوں پر عائد پابندیاں ہٹا دے ـ

امریکہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں سائنسدانوں نے ایران کو انتہائی اہم نیوکلیئر ٹیکنالوجی فراہم کی تھی۔

امریکہ نے گذشتہ دنوں ہندوستان کے نیو کلیئر پاور ہاؤس کے دو سابق سربراہوں ڈاکٹر وائی پرساد اور ڈاکٹر سی سریندر پر پابندیاں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے سفارتی چینل کے ذریعے ان پابندیوں کی اطلاع ہندوستان کی حکومت کو دے دی تھی۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ان پابندیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ پابندیوں کو فوراً ہٹا لے۔

وزات خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان دونوں سائنسدانوں کے حوالے سے کسی طرح کے سازو سامان یا ٹیکنالوجی کی خریدوفروخت نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی کسی ٹیکنالوجی کی منتقلی عمل میں آئی تھی۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد