BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 20 September, 2004, 13:18 GMT 18:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
قیدی: بیوی قبول، بچہ نہیں
 
پاکستان کی جیل سے رہائی پانے والے بھارتی قیدی محمد عارف کو بیوی تو واپس مل جائے گی لیکن اس کی کوکھ میں موجود کسی شخص کے بچے کو قبول کرنے کے لیے وہ تیار نہیں ہیں۔

محمد عارف اور جگسیر سنگھ سیاچن کے علاقے میں پاکستان کی قید میں آ گئے تھے۔ دونوں فوجیوں کو بھارت نے بھگوڑا قرار دے دیا تھا۔

جب پاکستان کی قید سے پانچ سال بعد وہ واپس ہندوستان پچنچا تو اسے پتہ چلا کہ اس بیوی کی دوسری شادی ہو چکی ہے۔

بھارتی فوج کی ڈیبریفنگ کے بعد محمد عارف نے گاؤں کی پنچایت کے ذریعے اپنی بیوی کو واپس کرنے کی کوشش کی۔


پنچائیت نے محمد عارف کے حق میں فیصلہ دیا ہے کیونکہ اس نے بیوی کو طلاق نہیں دی تھی۔ لیکن عارف کے لیے پریشانی ابھی ختم نہیں ہے اس کی بیوی ، گڑیا ، اپنے دوسرے شوہر سے حاملہ ہے ۔

محمد عارف کا کہنا ہے کہ اس کو اپنی بیوی سے پیار ہے اور وہ اس کو واپس لینے پر تیار ہے لیکن اس کو اس کی کوکھ میں بچے سے اسے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عارف کے مطابق گڑیا اپنے ہونے والے بچے کو والدین کے پاس چھوڑے گا یا بچے کے والد کے حوالے کر دے۔

گڑیا محمد عارف سے متقق نہیں ہے ۔ اس کا کہنا کہ اگر عارف کو اس سے پیار ہے تواس کو اسے بچے کے ساتھ ہی قبول کرنا پڑے گا۔

بھارتی فوجیوں کو پاکستانی فوج نے بھارت کے کارگل سیکٹر میں گرفتار کیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد