BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 August, 2004, 13:35 GMT 18:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اپیل مسترد، قاتل کو پھانسی ہوگی
 

 
 
قاتل کو پھانسی
ہندوستان کی سپریم کورٹ میں قتل اور آبروریزی کے مجرم دھننجے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اس کی پھانسی کی سزا یقینی ہو گئی ہے۔

دھننجے کو 14 اگست کی صبح کلکتہ کی ایک جیل میں پھانسی دی جا‎ۓ گی۔ پھانسی کی ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلاد ناٹاملک نےریت کی بوریوں کے ساتھ پھانسی دینےکی کئی بار ریہرسل بھی کی ہے۔

دھننجے نے صدر عبدالکلام سے رحم کی اپیل کی تھی جو انھوں نےرد کر دی۔ اس نے صدر کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کی لیکن سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر کے فیصلے کا جائزہ لینے کا اسے محدود اختیار ہے اس لیے اس نے دھننجے کی درخواست مسترد دی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ صدر کے فیصلے میں کسی غلطی کا پتہ نہیں چلتا۔

یہ واقعہ 1990 کا ہے۔ دھننجے نے ایک کمسن لڑ کی کی آبروریزی کی اور اسے قتل کر دیا۔ یہ مقدمہ مختلف عدالتوں سے گزرتا ہوا 1994 میں سپریم کورٹ میں پہنچا اور ہر عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی۔ مغربی بنگال کے ریاستی گورنر نےاس کی رحم کی اپیل مستردکردی۔ ریاستی حکومت نے درخواست مسترد ہونے کی اطلاع ہائی کورٹ کو نہیں دی جس کے سبب اس کی پھانسی پر عمل نہیں ہو سکا اور وہ تقریباً آٹھ برس تک جیل میں رہا۔

گزشتہ سال اس نے ایک بار پھر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ لیکن اس بار بھی اس کی درخواست مسترد ہو گئی۔

دھننجے کے بوڑھے ماں باپ نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر ان کے بیٹے کو پھانسی دی گئی تو وہ خودکشی کر لیں گے۔ ان کے گھر پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔

ہندوستان میں موت کی سزا بہت کم دی جاتی ہے۔ دھننجے کو 14 اگست کی صبح ساڈھے چار بجے موت کے تختے پر لٹکایا جاۓ گا۔ اسی دن اس کی سالگرہ بھی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد