BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 April, 2004, 21:02 GMT 02:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سلمان رشدی چوتھی بار دولہا بنے
 
سلمان رشدی اور پدما لکشمی
سلمان رشدی اور پدما لکشمی شادی کے بندھن میں
شیطانی آیات کے مصنف سلمان رشدی نے اپنی منگیتر پدما لکشمی سے امریکہ میں شادی کر لی ہے۔ پدما لکشمی بھارتی اداکارہ ہیں۔

سلمان رشدی جنکی عمر 56 سال ہے انہوں نے اپنے خاص دوستوں کی موجودگی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی ہے۔

شیطانی آیات کے مصنف سلمان رشدی 1980 کی دہائی میں اس وقت روپوش ہو گئے تھے جب ایران کے آیت اللہ خمینی نے ان کے خلاف شیطانی آیات کے لئے ’ توہینِ اسلام ‘ کا فتوی جاری کیا تھا ۔

سلمان رشدی کی یہ چوتھی جبکہ پدما لکشمی کی پہلی شادی ہے۔ سلمان کے ایجنٹ نے بی بی سی آن لائن سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ شادی منہٹن میں ہوئی ہے۔تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان فروری میں کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق رشدی نے شادی کے وقت کالی شیروانی پہن رکھی تھی اور لکشمی نے کاسنی رنگ کا شادی کا جوڑا پہنا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد