BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 29 March, 2004, 20:43 GMT 01:43 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
راہول امیٹھی سے کھڑے ہونگے
 
راہل گاندھی
راہل گاندھی اپنی بہن پرینکا کے ساتھ
بھارت میں حزبِ اختلاف کی رہنما سونیا گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم مرحوم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی سیاست میں داخل ہونے والے نہرو خاندان کے نئے رکن ہونگے۔

راہول گاندھی نے اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز شمالی ریاست اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سے کیا۔ جہاں سے وہ کانگریس کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان سے بہت امیدیں ہیں اور وہ ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔امیٹھی کی یہ نشست دراصل سونیا گاندھی نے راہول کے لئے خالی کی ہے اب وہ اس کی جگہ رائے بریلی سے انتخابات لڑیں گی ۔ جہاں سے ان کی ساس اور سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی الیکشن لڑتی تھیں۔

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہراہول گاندھی کے سیاسی میدان میں آنے سے کانگریں پارٹی کو سہارا ملے گا۔لیکن پارٹی کے واپس اقتدار میں انے کے لئے یہ کافی نہیں ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد