BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 August, 2005, 02:36 GMT 07:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مائکل جیکسن دبئی میں
 
بحرین کے بادشاہ کے بیٹے مائکل جیکسن کے ساتھ تھے
بحرین کے بادشاہ کے بیٹے مائکل جیکسن کے ساتھ تھے
ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مقدمے میں بری ہوجانے کے بعد سے پاپ گلوکار مائکل جیکسن کی پہلی تصاویر شائع ہوئی ہیں۔

مائکل جیکسن کو عدالت نے جون میں بری کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ نصبتاً خاموشی سے زندگح گزار رہے ہیں اور ان کی نہ کوئی تصاویر او نا ہی کوئی خبریں نکلی ہیں۔ پیر کے روز مائکل جیکسن کی سینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر شائع ہونے والی ان فوٹوز میں وہ دبئی میں ایک جگہ کا دورہ کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ نہیں واضح ہے کہ یہ تصاویر دبئی میں کس جگہ لی گئیں

ان تصاویر میں متحدہ عرب امارات کے ریسنگ چیمین اور بحرین کے باشاہ کے بیٹے محمد بن سلائم ان کے ہمراہ ہیں۔

تصاویر میں گلوکار خوش اور صحتیاب نظر آرہے ہیں۔

خیال ہے کہ مائکل جیکسن تقریباً دو ماہ پہلے بحرین پہنچے تھے اور افواہ یہ ہے کہ انہوں نے وہاں ایک گھر خرید لیا ہے۔

پیر کو گلوکار کی سینتالیسویں سالگرہ تھی

اطلاعات کے مطابق جیکسن بیس اگست کو بحرین سے دبئی آئے۔ مقامی اخبارات میں چھپنے والی رپورٹوں کے مطابق محمد بن سلائم نے اس دورے کے بارے میں کہا کہ ’مائکل کا دبئی میں بہت اچھا وقت گزرا۔ وہ دبئی سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔‘
 
 
66جیکسن ہسپتال میں
مائیکل جیکسن کی کمر میں تکلیف ہو گئی
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد