BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 May, 2005, 13:55 GMT 18:55 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
فلم سٹار رنگیلا چل بسے
 

 
 
مزاحیہ اداکار رنگلیلا کا تعلق پشاور سے تھا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین سعید خان جو رنگیلا کے نام سے پہچانے جاتے تھے، منگل کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

رنگیلا نے پینٹر کے طور پر عملی زندگی کا آغام کیا اور پھر اسٹیج ڈراموں میں آنے لگے۔ انیس سو ساٹھ کی دہائی کے آغاز میں انہوں نے فلموں میں کام شروع کیا۔ ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم جٹی ان کی پہلی فلم تھی۔ ان کی ابتدائی فلموں میں ’گلبدن‘ اور ’گہرا داغ‘ شامل ہیں۔

رنگیلا نے انیس سو انہتر میں ہدایتکار کے طور پر کامیاب فلمیں بنائیں جن میں دیا اور طوفان، رنگیلا، کبڑا عاشق ، صبح کا تارا اور دو رنگیلے جیسی فلمیں ہیں۔ انہوں نے گلوکار کے طور پر بھی یادگار گانے گائے۔ ان کی فلموں میں میری زندگی ہے نغمہ ، اور پردے میں رہنے دو بھی شامل ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے رنگیلا نے تین شادیاں کی ہیں اور ان کے ایک بیٹے نے چند فلموں میں ادکار کے طور پر کام بھی کیا اور ان کی بیٹی فرح دیبا سمن آباد کے علاقہ سے مقامی کونسلر ہیں۔

تفصیلات کچھ دیر میں- - - - -

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد