BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 16 May, 2005, 09:12 GMT 14:12 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’سٹار وارز‘ کا پہلا شو
 
سٹار وارز
سٹار وارز کی پہلی پانچ فلموں نے ایک عشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
فرانس کے کان فلم میلے میں سٹار وارز کے سلسلے کی آخری فِلم کی نمائش کی گئی۔ نمائش کے موقع پر فلم کے ہدایتکار جارج لیوکس اور اداکار سیمویل ایل جیکسن اور نیٹیلی پورٹمین بھی موجود تھیں۔

ریونج آف دی ستھ(Revenge of the Sith) نامی اس فِلم کا لندن میں پیر کو افتتاح ہوگا اور انیس مئی کو یہ عوامی نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

فلموں کا یہ سلسلہ اٹھائیس برس پہلے شروع ہوا تھا۔

کان میں فلمی ستاروں کے استقبال کے لیے ہزاروں ستارے موقع پر موجود تھے۔

جارج لیوکس کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کی پہلی تین فلمیں پچیس سال سے بڑی عمر کے لوگوں نے پسند کیں جبکہ اگلی دو فلمیں پچیس سال سے کم عمر کے لوگوں میں مقبول ہوئیں۔

فلم کے ہدایتکار نے کہا کہ ان کا کبھی چھ فلمیں بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ صرف تین فلمیں بنانا چاہتے تھے۔

سٹار وارز کی پہلی پانچ فلموں نے ایک عشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
بیرونی لِنک
 
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد