BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 09 May, 2005, 13:28 GMT 18:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کنگڈم آف ہیون کا راج
 
کنگڈم آف ہیون کا ایک منظر
ہالی وڈ کی تازہ فلم کنگڈم آف ہیون نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی شمالی امریکہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

ہدائیت کار سر رڈلے سکاٹ کی یہ فلم جس کے ہیرو اورلینڈو بلوم ہیں۔یہ فلم بارہویں صدی میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان صلیبی جنگوں کے پس منظر میں بنائی گئی ہے اور ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہی ویک اینڈ میں اس فلم نے بیس ملین ڈالر کے لگ بھگ کما لئے ہیں۔

اگر اس فلم کو بزنس کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یقیناً کنگڈم آ ف ہیون نے اپنے سے قبل نمائش کے لئے پیش ہونے والی فلم ہاؤس آف ویکس کے بارہ ملین ڈالر ، ہچ ہائکرز گائڈ ٹو دی گلیکسی اور کریش نامی فلم کی نو نو ملین ڈالر کی آمدنی کے مقابلے میں زیادہ رقم کمائی ہے۔

ہاؤس آف ویکس کا ایک منظر

تاہم فلمی ناقدین اس سے متاثر نہیں ہیں اور انکے بقول موسمِ گرما کے پہلے ہفتوں میں ریلیز ہونے والی ماضی قریب کی کامیاب فلموں سے اگر موازنہ کیا جائے تو پہلے ویک اینڈ پر بیس ملین ڈالر کی آمدنی کچھ زیادہ متاثر کن نہیں لگتی۔

مثلاً گزشتہ برس اسی ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی فلم وان ہیلسنگ نے باون ملین ڈالر ، ایکس ٹو نے چھیاسی ملین ڈالر اور اس سے بھی پہلے سن دو ہزار دو میں ریلیز ہونے والی سپائڈر مین نے پہلے ویک اینڈ پر ایک سو پندرہ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

تاہم کنگڈ م آف ہیون ریلیز کرنے والے ادارے فوکس نے یہ کہہ کر فلم کا دفاع کیا ہے کہ ڈھائی گھنٹے طوالت والی اس فلم نے شمالی امریکہ سے باہر پہلے ہی ویک اینڈ پر چھپن ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

فلموں کی تقسیم کاری کے ایک ادارے ایگزیبٹر ریلیشنز کے صدر پال ڈیگرا بیدیاں کا کہنا ہے کہ فلمی بزنس کی کساد بازاری اگلے ویک اینڈ پر ختم ہو جائے گی جب سٹار وار سیریز کی آخری فلم ایپی سوڈ تھری، ریوینج آف دی ستھ ریلیز ہوگی

پال ڈیگرا کے بقول جب ریوینج آف دی ستھ ریلیز ہوگی تو یقین مانیں کہ لوگ اپنے تمام کام کاج چھوڑ کر سینما گھروں کی طرف لپکیں گے۔

 
 
66فلم میں آواز کی آمد
باآواز فلموں کی ابتدا، لالی ووڈ: کل اور آج (4)
 
 
66کون بنے گا جیمز بانڈ؟
کیا براسنن ہی آئندہ بھی 007 کا کردار ادا کریں گے
 
 
66مقبول کہانی پر فلم
خلا میں کھویا ہوا برطانوی کیسا ہوتا ہے
 
 
66برٹنی امید سے ہیں
برٹنی سپیئرز پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد