BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 14 January, 2005, 11:10 GMT 16:10 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سونامی کنسرٹ اور ’کرائے کے قاتل‘
 
کیلی جونز
سونامی کنسرٹ بی بی سی نشر کرے گی
سونامی کے متاثرین کے لیے ہونے والے بڑے کنسرٹ کے منتظمین اس کوشش میں ہیں کہ شو کے ٹکٹ ایسے افراد تک نہ پہنچ پائیں جو انہیں انٹرنیٹ پر فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔

کارڈف ملینیم سٹیڈیم کے مینیجر پال سارجنٹ نے یہ ٹکٹ فروخت کر کے منافع کمانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو ’ کرائے کے قاتل‘ قرار دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کی ایک مشہور ویب سائٹ ای بے پر درجنوں ٹکٹ نیلامی کے لیے پیش کیے گئے ہیں البتہ یہ ٹکٹ بیچنے والے متعدد افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم متاثرین کی امداد کے لیے دیں گے۔

ای بے ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ان ٹکٹوں کی انٹرنیٹ پر دوبارہ فروخت غیر قانونی بات نہیں ہے۔

کارڈف ملینیم سٹیڈیم میں فٹبال فائنلز بھی کھیلے جاتے ہیں

انٹرنیٹ پر ٹکٹوں کی دوبارہ نیلامی کا تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب مشہور راک بینڈ سٹیریوفونکس کے لیڈ سنگر کیلی جونز کا نام بائیس جنوری کو ہونے والے کنسرٹ میں حصہ لینے والے فنکاروں میں شامل کرنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ بی بی سی اس کنسرٹ کو آن لائن، ٹی وی اور ریڈیو پر نشر بھی کرے گی۔

ایرک کلیپٹن، کین، سنو پٹرول، مینک سٹریٹ پریچرز، بیڈلی ڈران بوائے، جولز ہالینڈ، لبرٹی ایکس، لیمار، شارلٹ چرچ، کریگ ڈیوڈ اور ایمبریس جیسے گلوکاروں اور بینڈز سے سجے اس کنسرٹ کے ساٹھ ہزار ٹکٹ صرف تین دن میں فروخت ہو گئے۔

امید کی جا رہی ہے کہ اس کنسرٹ کے باعث سونامی کے متاثرین کے لیے دس لاکھ پاؤنڈ جمع کیے جا سکیں گے۔

 
 
برگر سونامی برگر
جنوبی افریقہ میں سونامی کا لفظ عام ہے۔
 
 
سونامی سے متاثر بچےیہ تارا، وہ تارا، ہر تارا
سونامی سے متاثرہ بچوں پر عارف شمیم کا کالم
 
 
سونامی کی روداد
سونامی: زلزلے سے تباہی تک
 
 
شعیب اخترامدادی میچ سے باہر
شعیب، تندولکر سونامی امدادی میچ سے باہر
 
 
سمندری طوفانکھیل کھیل میں امداد
سمندری طوفان کے بعد اب امداد کا سیلاب
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد