BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 September, 2004, 17:02 GMT 22:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سو سال بعد کتاب واپس
 
انورنیس لائبریری سے لی گئی ایک کتاب 100 سال بعد واپس کی گئی ہے تاہم نرم دل عملے نے 5000 پاؤنڈ جرمانہ معاف کرنے کا فیصلہ کر دیا۔

ازابیل ہیریٹ کی سکیچز پر مبنی اس کتاب کو سٹیورٹ تھامسن نے دریافت کیا تھا۔ یہ سکیچز 1901 سے 1904 کے درمیان بنائے گئے تھے۔

63 سالہ تھامسن 1971 میں انورنیس سے ہجرت کر کے بیرون ملک چلے گئےتھے لیکن اچانک ان کی نظر کتاب پر پڑی جب وہ 3 ماہ پہلے جوہانسبرگ میں اپنی رہائش تبدیل کر رہے تھے۔
تھامسن نے کہا ’میں پرانی کتابوں کو دیکھ رہا تھا جومیں نے جمع کر رکھی تھیں‘

یہ کتاب پہلی دفعہ مصنفہ نے خود لائبریری میں پیش کی تھی۔

عملے کا کہنا ہے کہ کتاب کو اس کی صحیح جگہ یعنی ریفرنس سیکشن میں رکھا جائے گا۔

لائبریرین ایڈوینا برج نے کہا ’ ہمارے پاس پہلے بھی مصنفہ کی کتابیں موجود ہیں اس کتاب کو بھی ان میں رکھ دیا جائے گا‘۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد