BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 May, 2004, 04:19 GMT 09:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
پرتی زنٹا، بہترین اداکارہ
 
سنگا پور میں انڈین فلم اکیڈمی کی پانچویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کو کئی ایوارڈ ملے ہیں۔

تیرہ کیٹیگریز میں سے ’کل ہو نہ ہو‘ کو آٹھ کیٹیگریز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جن میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی شامل ہے جو پریتی زنٹا کو دیا گیا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ ہرتیک روشن کو جبکہ سائنس کے موضوع پر بھارت کی پہلی فلم کے لئے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ان کے والد راکیش روشن کو دیا گیا۔

رانی مکرجی اور ہرتیک روشن

یہ تقریب براہِ راست ٹیلی وژن پر دکھائی گئی اور خیال ہے کہ دنیا بھر میں چار سو ملین ناظرین نے اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھا۔

اس سال تقریب میں چار سو فلمی اداکاروں نے شرکت کی جن میں امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان، اور رانی مکرجی بھی شامل ہیں۔

ایوارڈز دینے کی یہ تقریب ہندوستانی فلموں کے لئے وسیع تر مارکیٹ حاصل کرنے کی غرض سے ہر سال ہندوستان سے باہر منعقد کی جاتی ہے۔ اس سے قبل یہ تقریب جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور برطانیہ میں بھی منعقد ہو چکی ہے۔

شاہ رخ خان اور ان کے پرستار

اس شو کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے لوگ سنگاپور پہنچے اور ہزاروں افراد نے فلمی ادارکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے گھنٹوں انتظار کیا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد