BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 May, 2004, 21:22 GMT 02:22 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
فلسطینی فلمی میلے کا منصوبہ
 
-
مائکل مور
فلسطینی علاقوں میں ہونے والے پہلے بڑے فلم فیسٹیول کا منصوبہ کینز میں طے پایا ۔رملّہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں چالیس بین الاقوامی فلمیں دکھائی جائیں گی۔

مشرقِ وسطیٰ کے ہدایت کار جن میں ایلیا سلیمان اور جعفر پناہی بھی شامل ہیں اپنی فلمیں فلمی میلے میں دکھانے کے لئے رضامند ہو گئے ہیں۔ سترہ سے بائیس جون تک چلنے والے اس فلمی میلے میں سلیمان اور پناہی کی فلموں کو کینز فلمی میلے میں بہت کامیابی ملی ہے۔

اس میلے کے ڈائریکٹر آدم زوئبی نے کہا کہ ’ ہمارے خیال میں فلسطین میں بین ا لاقوامی فلمی میلے کا اہتمام کرنے کے بارے میںشاید ہی کوئی سوچتا ہو لیکن ہم نے اپنے پارٹنر کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ان اہم شخصیات سے رانطہ کرنے کا فیصلہ کیا جو سنیما کی روایات کو ایک شکل دیتے ہیں۔

اس فیسٹیول کو مختلف تنظیموں مثلاً عربی ٹی وی چینل الجزیرہ برطانیہ کا چینل فور اور برٹش کاؤنسل کی حمایت حاصل ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد