BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 02:41 GMT 07:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’بغداد بلاگ‘ پر فلم
 
اس بلاگ میں عراق کے جنگی حالات کا ذکر تھا
عراق میں جاری جنگ کے حلات پر ایک عراقی کی جانب سے انٹرنیٹ پر لکھی گئی ڈائری پر، جو ایک کتاب ’دی بغداد بلاگ‘ کی شکل اختیار کر چکی ہے، اب فلم بنائی جائے گی۔

انٹر میڈیا نامی میڈیا گروپ سلام پیکس کی کتاب ’دی بغداد بلاگ‘ کو فلمی مکالموں میں ڈھالنے کے لئے مکالمہ نگار کی تلاش میں ہے۔

سلام پیکس کی ڈائری کا نام ’ڈیئر رِیڈ‘ تھا جسے انٹرنیٹ پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

اگرچہ سلام پیکس کا اصل نام کبھی ظاہر نہیں کیا گیا البتہ وہ عراقی شہریوں کو لاحق خطرات اور دشواریوں کے بارے میں کئی ماہ تک انٹرنیٹ ڈائری لکھتے رہے۔

اس ڈائری کی ابتدا کچھ اس انداز میں ہوتی ہے کہ ایک انتیس سالہ آرکیٹیکٹ اردن میں مقیم اپنے ایک دوست رِیڈ سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ رکھتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد