#Oscars: پہلی بار ایک غیر ملکی فلم ’پیراسائٹ‘ بہترین قرار، ایوارڈز تھامے مسکراتے چہروں کی جھلکیاں

آسکرز 2020 میں پہلی بار ایک غیر ملکی فلم بہترین قرار پائے ہے دیکھیے ایوارڈز جیتنے والے ستاروں کے خوشی بھرے تاثرات

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے 2020 کے آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ آسکرز کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں بنائی جانے والی فلم نے ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ہان جن وون اور بونگ جون ہُو نے مشترکہ طور پر اس فلم کے لیے بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ جیتا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبہترین اداکارہ کا ایوارڈ رینے زیلویگر کو جوڈی گارلینڈ کا کردار ادا کرنے کے لیے دیا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنواکین فینکس کو جوکر کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن’میرج سٹوری' کے لیے لارا ڈرن کو بہترین معاون اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمعروف اداکار بریڈ پِٹ نے فلم 'ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی وڈ' کے لیے بہترین معاون اداکار کا اعزاز حاصل کیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی پروڈیوسرز مارک نیلسن، جاش کولی اور جونس ویویرا کی فلم 'ٹوائے سٹوری 4' کو بہترین اینیمیٹِڈ فیچر فلم کا ایوارڈ ملا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیتھیو اے چیری اور کیرن روپرٹ ٹولیور نے بہترین اینیمیٹڈ مختصر فلم کا اوارڈ اپنی فلم ’ہیئر لو‘ کے لیے حاصل کیا۔