پرینکا اور نک کی شادی، تقریب کی تصاویر

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جوناس کی شادی راجستھان کے شہر جودھ پور میں ہوئی۔ سنیچر کو ان کی شادی عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور آج یہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ہو رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA

،تصویر کا کیپشنپرینکا اور نک جوناس کی مہندی اور ہلدی کی رسم سنیچر کو منائی گئی جس میں میوزک پروگرام بھی رکھا گیا۔ دو اور تین دسمبر کو دونوں کی ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق شادی راجستھان کے شہر جودھ پور کے جے بھون پیلس ہو رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشادی کی رات کو جودھ پور میں خوب آتش بازی ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA

،تصویر کا کیپشناس سے قبل دونوں کے دوستوں نے ایک پارٹی بھی رکھی جس میں خوب مستی ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA

،تصویر کا کیپشنپرینکا کے منگیتر نک کا پورا نام نکولس جیری جوناس ہے اور وہ امریکی گلوکار، لکھاری، اداکار اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ انھوں نے سات سال کی عمر سے ہی اداکاری شروع کر دی تھی۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA

،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ کی کزن پری نیتی چوپڑہ بھی شادی میں شرکت کے لیے جودھ پور میں ہیں جہاں ہوٹل وجے بھون پیلس کو پانچ دن کے لیے بک کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہRAINDROP MEDIA

،تصویر کا کیپشنپرینکا اور نک جوناس کے درمیان افیئر مئی میں شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے دونوں کو کئی موقعوں پر ساتھ ساتھ دیکھا گیا ہے۔