تنورہ: رنگوں کا رقص تصاویر میں

مصر کے شہر قاہرہ میں ایک تقریب میں صوفی رقاص التنورہ پیش کر رہے ہیں، دیکھیے تصاویر میں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندنیا بھر کے مسلم ممالک میں ماہ رمضان کی مناسبت سے خصوصی پروگرام تشکیل دیے جاتے ہیں۔ مصر میں بھی اسی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمصر کے شہر قاہرہ میں واقع الغوری کلچر پیلس میں مصری فنکاروں نے صوفیانہ رقص پیش کیا جسے مقامی زبان میں التنورہ کہا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنرقص کی یہ قسم مشرق وسطیٰ میں خاصی مقبول ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنالتنورہ سے مراد وہ رنگ برنگا لباس ہے جو فنکار رقص کے دوران پہنتے ہیں جبکہ صوفی رقاص کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس قسم کا رقص عموما صوفیانہ تقریبات میں پیش کیا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس رقص میں فنکار رنگوں سے کھیلتے محسوس ہوتے ہیں۔