ہزارہ برادری کا کاویے کی مدد سے فن کا مظاہرہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ آرٹس فورم کے زیر اہتمام فنِ مصوری کے ایک بڑے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ آرٹس فورم کے زیر اہتمام فنِ مصوری کے ایک بڑے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنچار روزہ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان مصوروں کے لیے آرٹ کے منفرد میڈیم پائیوگرافی کو متعارف کر وانا تھا۔
،تصویر کا کیپشناس ورکشاپ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشناس ورکشاپ میں فن مصوری کا جو نیا میڈیم متعارف کروایا گیا وہ کاویے کے ذریعے مصوری کا تھا۔
،تصویر کا کیپشننیشنل کالج آف آرٹس کے فورتھ ایئر کے طالب علم محمد صادق نے بتایا کہ اس فن مصوری کے تحت لاثانی کی لکڑی کو کاویے کے ذریعے جلاکر آرٹ کی تخلیق کی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنورکشاپ کے دوران طلبا اور طالبات نے جو مصوری کی اس کی نمائش بھی کی گئی۔
،تصویر کا کیپشننمائش کو دیکھنے والے لوگ ان کے کام سے بےحد متاثر ہوئے۔
،تصویر کا کیپشننمائش میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ کاویے کے استعمال سے جو مصوری کی گئی وہ حیرت انگیز حد تک اچھی تھی۔
،تصویر کا کیپشنورکشاپ کے منتظمین کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس یا فن سکھانے والے مختلف اداروں میں پڑھنے والے ہزارہ برادری کے طالب علم جب چھٹیوں پر آتے ہیں تو وہ دوسرے لوگوں کو بھی وہی فن سکھاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنورکشاپ میں شریک رابعہ ہزارہ نے بتایا کہ اس سے پہلے انھوں نے کاویے کے ذریعے مصوری نہیں کی تھی۔
،تصویر کا کیپشناس ورکشاپ کا دو دن ہزارہ ٹاؤن اور دو دن علمدار روڈ پر انعقاد کیا گیا۔ تحریر و تصاویر محمد کاظم