سڈنی کے ساحل پر مجسموں کا سالانہ میلہ، تصاویر میں

سڈنی کے بونڈی اور تماراما ساحلوں کے درمیان سمندر کے کنارے منعقد ہونے والی مجسموں کی نمائش دیکھنے کے لیے پانچ لاکھ سیاح آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ نمائش سڈنی کے بونڈی اور تماراما ساحلوں کے درمیان سمندر کے کنارے منعقد ہوتی ہے جسے دیکھنے کے لیے پانچ لاکھ سیاح آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ اس نمائش کا 20واں سال ہے اور اس سال 17 ممالک سے 100 سے زیادہ مجسمہ ساز اس میں شریک ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس نمائش میں کسی مخصوص خیال کے تحت بنائے گئے فن پارے نہیں رکھے جاتے بلکہ فنکاروں کی تخلیقی آزادی کا خیال کیا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناب روزانہ تو سڈنی کے شہریوں کو تماراما کے ساحل پر ایک سات میٹر اونچا گینڈا ریت میں دبا دیکھنے کا موقع تو نہیں ملتا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنان فن پاروں تک رسائی تو آسان ہے تاہم ان کی تنصیب ایک آسان کام نہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبانس اور سٹیل سے بنا یہ گولہ ساحل پر نصب کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت لگا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ ساحلِ سمندر پر تفریح کے لیے آنے والے افراد کے لیے فن پارے دیکھنے کا ایک نادر موقع ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسمندر کنارے مجسموں کی یہ نمائش جب شروع ہوئی تو یہ ایک روزہ ہوتی تھی اور اسے دیکھنے 25 ہزار افراد آئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن1997 کی اس نمائش میں شامل 20 فنکاروں کو اس برس دوبارہ مدعو کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ نمائش 20 اکتوبر سے چھ نومبر تک جاری رہے گی۔