BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: 15 February, 2008 - Published 23:37 GMT
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’دھاندلی پر فوجی امداد کی بندش‘
 
جوزف بائڈن
’ کیا یہ(انتخابات) صاف اور شفاف ہوں گے،مجھے شک ہے‘
انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان جانے والے امریکی سینیٹرز کے وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی انتخابات میں دھاندلی ہوتی ہے تو وہ امریکی حکومت پر پاکستان کی فوجی امداد بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

پاکستان جانے والے سینیٹرز کے تین رکنی وفد کی قیادت سینیٹر جوزف بائڈن کر رہے ہیں جبکہ باقی شرکاء میں سابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار سینیٹر جان کیری کے علاوہ سینیٹر چیک ہیگل شامل ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جوزف بائڈن نے کہا کہ امداد میں کمی ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے پاکستانی صدر مشرف پر شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔

انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’ کیا یہ(انتخابات) صاف اور شفاف ہوں گے، مجھے شک ہے۔ تاہم میں امید کرتا ہوں کہ ایسے انتخابات ہوں گے جو ملک کے معتدل مزاج عوام کے لیے باعثِ اطمینان ہوں اور اگر ایسا نہ ہوا تو عدم استحکام پیدا ہو گا اور میرے خیال میں اس کی بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی‘۔

اقتدار سے چمٹے رہنے سے صرف انتہا پسندی مزید مضبوط ہوگی:جان کیری

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وفد کے ایک رکن سینیٹر چک ہیگل کا کہنا تھا کہ’ ہمیں اپنی توجہ انتخابات کے شفاف اور آزادانہ انعقاد پر مرکوز رکھنی چاہیے اور اگر ہم ایسا ہوتا نہیں دیکھتے تو ہم اس کے نتائج سے نمٹ لیں گے‘۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر جان کیری نے کہا کہ’حکومت پاکستان کو سمجھ لینا چاہیے کہ محض اقتدار سے چمٹے رہنے سے صرف انتہا پسندی مزید مضبوط ہوگی‘۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات جنوبی ایشیاء میں استحکام کے لیے نہایت ضروری ہیں اور امریکی سینیٹرز کے پاکستان جانے سے پاکستانی عوام اور سیاسی رہنمائوں کو یہ پیغام بھی ملے گا کہ امریکہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواہاں ہے۔

 
 
ٹیپس ایک اور ریکارڈنگ
ملک قیوم کی انتخابی دھاندلی پرمبینہ ریکارڈنگ
 
 
احتجاج الیکشن 2008
انتخابی دھاندلی کی تاریخ اور طریقہ کار
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد