آزادی کپ: دوسرا ٹی 20 میچ ورلڈ الیون کے نام، تصویری جھلکیاں

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کی تصاویر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ورلڈ الیون نے پاکستان کے دیے ہوئے 175 رنز کے ہدف کو سخت مقابلے کے بعد آخری اوور میں عبور کر لیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا اور آخری اوور تک ناقابل شکست رہے لیکن ان کا صحیح ساتھ تھسارا پریرا نے دیا جنھوں نے صرف 19 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن18ویں اوور تک لگ رہا تھا کہ پانسہ شاید پاکستان کی جانب پلٹ جائے لیکن سہیل خان کے اوور میں پریرا نے 20 رنز بنائے اور آخری اوور میں 13 رنز پانچ گیندوں پر بنا کر میچ ختم کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے اور فیصلہ کن میچ جمعہ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجب ورلڈ الیون نے بیٹنگ شروع کی تو تمیم اقبال اور ہاشم آملہ بلے بازی کے لیے آئے جبکہ پاکستان کی طرف سے پہلا اوور عماد وسیم نے کرایا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے قبل بابر اعظم، احمد شہزاد اور شعیب ملک کی بدولت پاکستان 174 رنز بنانے میں کامیاب رہا لیکن ورلڈ الیون نے کل کے مقابلے میں کافی بہتر بولنگ کی اور پاکستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآج میچ شروع ہونے سے قبل میدان میں ہلکی آندھی آئی جس سے موسم کل ہونے والے میچ کے مقابلے میں قدرے خوش گوار ہو گیا لیکن مسلسل تیز ہوائیں چلنے کے دونوں ٹیموں کو کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم اور احمد شہزاد نے 59 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر 13ویں اوور میں عمران طاہر نے احمد شہزاد کو 43 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنورلڈ الیون کی جانب سے ڈیرن سیمی اور گرانٹ ایلیٹ کی جگہ پال کالنگ ووڈ اور سیمیوئل بدری کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔