پرل ہاربر کی تباہی کے 75 سال، تصاویر

جاپانی فوج نے 75 سال قبل ہوائی میں امریکی بحری اڈے پر اچانک حملہ کردیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہUS Navy

،تصویر کا کیپشنجاپانی فوج نےسات دسمبر 1941 میں ہوائی میں امریکی بحری اڈے پر اچانک حملہ کر کے 2300 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنآج اس واقعے کو 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپرل ہاربر پر جاپانی حملے نے امریکہ کو دوسری جنگِ عظیم میں شامل ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیو ایس ایس ایریزونا بحری جہاز کی ہوائی میں سنہ 1940 میں لی گئی تصویر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیو ایس ایس ایریزونا ان متعدد امریکی بحری جہازوں میں سے تھا جنھیں سات دسمبر 1941 کو جاپانی آبدوزوں اور طیاروں نے نشانہ بنایا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر براک اوباما کے ہیرو شیما کا دورہ کرنے کے بعد جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے 27 دسمبر کو امریکی نیول اڈے پرل ہاربر کا دورہ کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصدر براک اوباما جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے پرل ہاربر کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ ہوں گے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس کیلیفورنیا کی تباہی کا منظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپرل ہاربر کے مقام پر یو ایس ایس میزوری اور یو ایس ایس ایریزونا کی یادگاروں کا ہوائی منظر